فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ میں کے پی اسمبلی میں آیا ہوں، یہاں قانون سازی ہوتی ہے، یہ ایک اہم جگہ ہے، آج یہاں آنا اتحاد کی علامت ہے کہ امن کے لیے سب ایک پیج پر ہیں۔پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے انٹرویو میں کہا کہ حقوق کی بات کریں گے، صوبے کو اس کے حصے کا پانی نہیں ملا، جو ہمارا پانی استعمال کر رہا ہے اسے رائلٹی مل رہی ہے نہ پانی۔ان کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے تو وسائل دیں۔وزیراعلی علی امین گنڈا پور کا گورنر فیصل کریم کنڈی سے پہلا باضابطہ رابطہ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر یک نکاتی ایجنڈا چاہتے ہیں، امن کا قیام ہم سب کا ایجنڈا ہے، تمام اختلافات چھوڑ کر اسمبلی میں گئے۔انہوں نے کہا کہ اپنے صوبے کے وسائل کے لیے وفاق سے بات کریں گے، سیاست میں سب سے مقدس پارلیمنٹ ہوتی ہے، جرگے میں تمام جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن کے قیام پر سب کا اتفاق ہے، پاک فوج اور پولیس سمیت سب کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں، سب کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔
پاکستان
میر ا کے پی اسمبلی آنا اتحاد کی علامت ہے ، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 78 Views
- 2 مہینے ago