کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹر ز(سی پی این ای) کی سندھ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے دوران وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان نے کہا کہ میڈیا کی آزادی جمہوری معاشرے کے لیے ناگزیر ہے، میں میڈیا کو اپنی فیملی سمجھتی ہوں ۔ پاکستان میں پریس کی آزادی اور تحفظ کے لیے سی پی این ای کی تاریخی اورگراں قدر خدمات کو سراہتی ہوں۔انہوں نے میڈیا کو درپیش مسائل غور سے سننے کے بعد ان کوجلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ مجھے میڈیا کی خدمت کے لیے ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ میں کوشش کروں گی کہ اخبارات و جرائد کے مسائل حل کیے جاسکیں۔ اس سے قبل سی پی این ای سندھ کمیٹی کے چیئرمین عامر محمود اور دیگر اراکین وفاقی سیکریٹری اطلاعات کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے سابقہ دور حکومت میں اخبارات کے اشتہارات کے نرخ میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی تھی جس کا اطلاق تاحال نہیں ہوسکا۔جس پر انہوں نے کہا کہ مالی مسائل آپ ساتھ واقعی ہیں لیکن حکومت کے ساتھ بھی مالی مسائل ہیں لہذا دونوں کو تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ کوشش کروں گی کہ اخبارات کے اشتہارات کی ادائیگی، ان کے اشتہارات کی منصفانہ تقسیم ہوسکے، ریجنل اخبارات، اے بی سی اور رجسٹریشن کے معاملات کو بہتر کیے جاسکیں۔ اس موقع پر سی پی این ای نے حکومت اور کونسل کے درمیان رابطہ کے لیے ایک ڈیسک بنانے کی تجویز دی تاکہ اخبارات و جرائد کو درپیش مسائل سے حکومت بروقت آگاہ رہے۔ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین عامر محمود نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان کو سی پی این ای کی جانب سے شیلڈ اور اجرک پیش کی۔ اس موقع پرسینئر نائب صدر انور ساجدی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، ڈپٹی چیئرمین سندھ کمیٹی فقیر منٹھار منگریو،فنانس سیکریٹری حامد حسین عابدی، جوائنٹ سیکریٹری عارف بلوچ اور منزہ سہام سمیت سینئر اراکین ڈاکٹر جبار خٹک،قاضی اسد عابد، مقصود یوسفی، عبدالسمیع منگریو، سیدحسن عباس، سردار محمد سراج، علی حمزہ افغان، شیر محمد کھاوڑ، نصرت مرزا،سلمان قریشی، مظفر اعجاز، شاہد ساٹی،محمد سعید شاہ، سید مدثر بخاری، سلیم شیخ، عاطف شیخ، ایاز علی میمن،عمران کوررائی، نسیم شیخ اور فراز احمد چانڈیوموجود تھے۔
دلچسپ اور عجیب
میڈیا کی آزادی جمہوری معاشرے کے لیے ناگزیر
- by Daily Pakistan
- اگست 9, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 305 Views
- 5 مہینے ago