پاکستان

وزیر خارجہ کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلیے بھارت جانے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی دو روز بعد انتخابی مہم کا آغاز کرے گی، بلاول بھٹو

اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے بھارت جائیں گے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرا کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 4 اور 5 مئی کو ہوگا۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے رواں سال کے آغاز میں بھارت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کرنے تصدیق کی تھی۔ پاکستان اور بھارت دونوں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کے بھارت جانے کی صورت میں کسی بھی پاکستانی وزیرخارجہ کا 12 سال بعد یہ پہلا دورہ بھارت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے