وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں فرانسیسی جمہوریہ کے سفیر جناب Nicolas Galey نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ دوطرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں اپنے دیرینہ تعاون پر مبنی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان بھر میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی وسیع تباہی اور سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے یکجہتی اور مدد پر فرانسیسی صدر جناب Emmanuel Macron کا شکریہ ادا کیا اور سیلاب متاثرین کے لیے خیمے، واٹر پمپ اور ڈاکٹروں اور نرسوں کی ٹیم پر مشتمل امدادی پرواز بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نقصانات کا پیمانہ اور شدت اتنی زیادہ ہے کہ پاکستان تنہا اس کا سامنا نہیں کر سکتا ; بین الاقوامی برادری کی حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کا گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے تاہم پاکستان موسمیاتی خطرات سے دوچار پہلے دس ممالک میں سے ایک ہے . انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فوری امداد کے علاوہ، فرانس بحالی اور تعمیر نو کے مرحلے میں حکومت کی کوششوں میں ساتھ دے سکتا ہے .وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فرانسیسی سفیر دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی اسٹارٹ اپس(start ups)، زراعت، پانی کے انتظام اور توانائی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان باہمی فائدہ مند تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے فرانس کے ساتھ مسلسل روابط کا خواہاں ہے.
پاکستان
خاص خبریں
وزیراعظم سے فرانسیسی جمہوریہ کے سفیر کی ملاقات
- by Daily Pakistan
- ستمبر 13, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 538 Views
- 2 سال ago