وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہو گیا۔اجلاس میں اعلی عسکری و سول قیادت اور متعلقہ وفاقی وزرا شریک ہیں، تمام وزرائے اعلی، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی اجلاس میں موجود ہیں۔وزیراعظم کی زیر صدارت جاری اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال پر بھی غور کیا جارہا ہے۔صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مثر شیئرنگ بھی زیر غور ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، شرکا کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔
خاص خبریں
وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس شروع
- by Daily Pakistan
- نومبر 19, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 39 Views
- 2 دن ago