وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصا افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لئے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کا انتہائی اہم سٹریٹجک پارٹنر ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقینا عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کیلئے امن کی امید بنے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پاکستان
ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی، محسن نقوی
- by Daily Pakistan
- جنوری 23, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 25 Views
- 16 گھنٹے ago