پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بہت ہائی ہے عاقب جاوید کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی ٹیم کا یہ پہلا اسائنمنٹ ہے۔ زمبابوے سیریز میں پاکستان نے تین اہم کرکٹرز بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا ہے جبکہ انکی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی سیریز اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے یہ سیریز آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی تیاریوں کا حصہ ہے، ہم یہاں بھی جیت کے لیے پر امید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک نوجوان ٹیم کے ساتھ یہاں آئی ہے اس لیے ہمیں کئی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ محمد رضوان نے کہا کہ میں ڈومیسٹک کرکٹ، کلب اور فرنچائز کرکٹ میں دو سال سے کپتانی کررہا ہوں۔ پاکستان نے سیریز میں حارث روف اور محمد حسنین کے ساتھ شاہ نواز دھانی، احمد دانیال اور عامر جمال کو موقع دیا ہے جبکہ بیٹنگ لائن اپ میں طیب طاہر کو موقع مل سکتا ہے۔ اسپنر ابرار احمد کے ساتھ نوجوان فیصل اکرم بھی ایکشن میں ہوں گے جبکہ بیٹنگ لائن کا بوجھ محمد رضوان کے ساتھ صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی اور حسیب اللہ اٹھائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 62 ون ڈے میچ ہوئے ہیں، جن میں سے پاکستان نے54 اور زمبابوے نے 5 میچ جیتے ہیں جبکہ 2 میچ بے نتیجہ رہے ہیں۔پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر سیریز کے تمام میچز براہ راست نشر کریگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا۔
کھیل
پاکستان زمبابوے سیریز کا پہلا ونڈے آج کھیلا جائیگا
- by Daily Pakistan
- نومبر 24, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 146 Views
- 1 مہینہ ago