کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 42 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
ہنڈرڈ انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 42 ہزار 174 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ بلندیوں کی نئی سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1644 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 41 ہزار 34 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
خاص خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، پہلی بار ایک لاکھ 42 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
- by Daily Pakistan
- اگست 4, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 9 Views
- 4 گھنٹے ago