پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 467 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 73 ہزار 286 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 109 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 73 ہزار 754 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
پاکستان
معیشت و تجارت
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار ، انٹر بینک میں ڈالر مہنگا
- by Daily Pakistan
- جون 10, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 540 Views
- 6 مہینے ago