دنیا

پاکستان میں شفاف انتخابات کی حمایت جاری رہے گی، امریکا

پاکستان میں شفاف انتخابات کی حمایت جاری رہے گی، امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے، اس حوالے سے دو طرفہ بات چیت جاری رہتی ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت پر کوئی پوزیشن نہیں لیتے، پاکستانی عوام کے منتخب رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی آرمی چیف محکمہ خارجہ اور پینٹاگون سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے لیے واشنگٹن میں تھے۔ میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے، پاکستان کے ساتھ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر شراکت کے منتظر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے