خاص خبریں

پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کے فیصلے تک حساس مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی، چیف جسٹس

ذہن سے نکال دیں، سپریم کورٹ سے تاریخ لینے کا رجحان اب نہیں چلے گا، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حساس مقدمات کی سماعت کو پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کے فیصلے سے مشروط کردیا۔ سپریم کورٹ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار آفس کو اہم ہدایت جاری کی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ حساس مقدمات کی سماعت کو پریکٹس پروسیجر کیس کے فیصلے تک نہیں ہوں گی۔ذرائع کے مطابق تین اکتوبر تک حساس نوعیت کے مقدمات کو سماعت کیلیے مقرر نہیں کیا گیا کیونکہ ہدایت کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کے فیصلے کے بعد ہی ان مقدمات کی سماعت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے