پشاور:تھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں اب تک امام مسجد اور اہلکاروں سمیت92افراد شہید جبکہ48زخمی ہوگئے۔دھماکہ عین نماز ظہر کے وقت ہوا جہاں حملہ آور پہلی صف میں موجود تھا۔دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ ک رنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔دھماکے کے بعد تمام ہسپتالوں میں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی۔زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال میں زخمیوں کو خون دینے کے لئے اپیل کی گئی ہے جس میں O,nagativeخون خصوصی طورپر عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاشم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ دھماکے میں اب تک 88افراد شہید جبکہ ایل آر ایچ میں زخمیوں کی تعداد52ہے۔ہسپتال میں لائے گئے زخمیوں میں 10آپریشن تھیٹرر میں سرجری کی گئی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے تصدیق کی کہ پولیس لائنز دھماکے میں شہید کی تعداد92ہوگئی ہے۔
خاص خبریں
پشاور:پولیس لائنز میں خود کش دھماکہ،83افراد شہید،57زخمی ہوگئے
- by Daily Pakistan
- جنوری 31, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 414 Views
- 2 سال ago