اسلام آباد: وزیراعظم شہباز اور پنجاب حکومت کے درمیان پیکج کے تحت مفت آٹے کی اسکیم کا آج دسواں روزے۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں اب تک مفت آٹے کے دو کروڑ تھیلے شہریوں میں تقسیم کی جاچکے ہیں ، آج ساڑھے گیارہ بجے دن تک لاہور ڈویژن میں آٹے کے اکتیس لاکھ تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں ، بہاﺅپور میں آٹے کے 30 لاکھ تھیلے ، ڈیرہ غاز ی خان ڈویژن میں 26 لاکھ تین ہزار تھیلے ، گوجرانوالہ ڈویژن میں تائیس لاکھ تھیلے شہریوں میں تقسیم ہوچکے ہیں ۔ملتان ڈویژن میں بائیس لاکھ چالیس ہزار تھیلے ۔سرگودھا اٹھارہ لاکھ تھیلے شہریوں کو مہیا کیے جاچکے ہیں ۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگوں کے رش کے باوجود سینٹر ز پر انتظامات پہلے سے بہتر ہیں ، رمضان کے ہر جمع کو آٹا ڈسٹری بیوشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان
پنجاب اب تک مفت آٹے کے کتنے تھیلے تقسیم ہوئے ؟
- by Daily Pakistan
- مارچ 30, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 664 Views
- 2 سال ago