سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جان بوجھ کر احتجاج کے لیے اہم دنوں کا انتخاب کرتی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر دھرنا دیا تھا۔ یوم یکجہتی پر احتجاج قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ 2014 میں بھی تحریک انصاف کے احتجاج کی سمجھ نہیں آئی، کیا اپوزیشن کا احتجاج کا حق فوجی تنصیبات پر حملہ کرنا ہے، کیا ان کا گھیرا کرنا ان کا آئینی حق ہے۔
پاکستان
پی ٹی آئی جان بوجھ کر احتجاج کیلئے اہم دن منتخب کرتی ہے ، ملک محمد احمد خان
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 197 Views
- 1 سال ago

