پاکستان

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایم این اے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 19 نومبر تک توسیع کر دی گئی۔

جمعہ کو اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما اپنے وکیل سردار مسروف، انصار کیانی اور آمنہ علی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ایم این اے زرتاج گل جیل سے رہا ایڈووکیٹ سردار مسروف نے استدعا کی کہ تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں تمام شریک ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئی ہیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو دیگر تمام شریک ملزمان کی ضمانتوں سے متعلق بریفنگ دی۔ بعد ازاں عدالت نے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 19 نومبر تک توسیع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے