رہنما مسلم لیگ ن و سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس اب صرف ناکامی کارڈ بچا ہے۔
وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تحریک ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی ہے، بانی اپنی بنائی ہوئی تباہی کی سرنگ میں داخل ہوچکےجس سےنکلنےکی کوئی راہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام کارڈز ناکام ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی کے پاس اب صرف ناکامی کارڈ بچا ہے، عمران خان صرف ان سے بات کرنا چاہتے ہیں جوپی ٹی آئی سے بات نہیں کرنا چاہتے، پی ٹی آئی کا ماضی اور حال ہے لیکن مستقبل نہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ویزا کی درخواست دے کر قاسم اور سلیمان نےثابت کردیا کہ وہ پاکستانی شہری نہیں، اے پی سی اعلامیہ پی ٹی آئی کے درد اوربغض سےبھرا ہے، اعلامیےمیں بھارت کے خلاف عظیم فتح معرکہ حق کا ذکر نہ ہونا شرمناک ہے۔
سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ سیاسی، معاشی، سفارتی سمیت تمام محاذوں پر پاکستان کی کامیابیاں اجتماعی کاوش کا نتیجہ ہیں، برطانیہ نے 2 ہفتوں میں بلوائیوں کو سزائیں دیں، پاکستان میں سوا دو برس گزرنے کے بعد اب سزاؤں کا آغاز ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں، بحران ذاتی تلخی کا شکار چند لوگوں کے دماغ میں ہے، ایرانی صدر کا دورہ ثبوت ہے کہ پاکستان نے ایران اسرائیل جنگ میں مثبت کردار ادا کیا۔
پاکستان
پی ٹی آئی کے پاس اب صرف ناکامی کارڈ بچا ہے: سینیٹر عرفان صدیقی
- by Daily Pakistan
- اگست 4, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 9 Views
- 2 گھنٹے ago