چئیر مین پنجاب فوڈ اتھارٹی علی رضا خاکوانی کی ہدایت پر ملاوٹی دودھ کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کریک ڈاؤن ۔۔۔ راولپنڈی میں ہزاروں لٹر دودھ کا معائنہ۔ جرمانے کیئے گئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد ٹول پلازہ پر ناکے لگا کر 12 گاڑیوں میں موجود 50200 لٹر دودھ کا جدید ترین لیکٹو مشین سے معائنہ کیا گیا۔ناقص دودھسپلائی کرنے پر 5 سپلائرز کو 73,000 روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ دودھ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سپلائرز کو سخت وارننگ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ جاری ہے۔دودھ جیسی نعمت میں جعل سازی کرنیوالوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔
جرائم
چئیر مین پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ملاوٹی دودھ کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کریک ڈاؤن
- by Daily Pakistan
- ستمبر 16, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1484 Views
- 2 سال ago