خاص خبریں

ڈی آئی خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 27 دہشت گرد ہلاک، 23 اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 27 دہشت گرد ہلاک، 23 اہلکار شہید

ڈی آئی خان: ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 27 دہشت گردوں ہلاک اور 23 اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 دسمبر کی درمیانی شب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑے پیمانے پر مشکوک سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس پر سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کیں جن میں کل 27 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنرل ایریا درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے 17 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔اسی طرح جنرل ایریا کلاچی میں انٹیلی جنس پر مبنی ایک اور آپریشن کیا گیا جس میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کیا گیا اور چار دہشت گرد مارے گئے تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولا بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے