بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

خدیجہ شاہ کا راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی درخواست مسترد

Tuesday, 12 December, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کا راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ہائی کورٹ میں خدیجہ شاہ کے دو روزہ راہداری ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کے راہداری ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی درخواست گزار کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی۔ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر پراسیکیوشن سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا اور درخواست پر سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *