وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے)کے کمرشل بینکنگ سرکل کے عملے نے کراچی میں کلفٹن اور صدر موبائل مارکیٹ میں چھاپے مارکر حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے سوا کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کرلی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد نعمان صدیقی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی بی سی کراچی کی ہدایت پر ٹیم نے اسٹار سٹی مال پر حوالہ ہنڈی کی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مارا، کلفٹن بچہ پارٹی پر بھی کارروائی کی گئی۔ملزم فرحان کے قبضے سے ایک کروڑ 7 لاکھ جبکہ دوسری کارروائی میں ملزم تابش بھٹی سے ساڑھے 24 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم حارث اور ملزم کامران شاہ نامی ڈیلیوری بوائے کو بھی موبائل فونز، چیٹس میسجز کے وائس نوٹس کے ساتھ حوالات ہنڈی کے مجرمانہ مواد سمیت گرفتار کیا گیا اور موبائل فونز اور لیجرز ضبط کر لیے گئے۔ابتدائی پوچھ گچھ میں تمام ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ حوالہ ہنڈی نیٹ ورک چلا رہے تھے، پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید پیش رفت کی جارہی ہے۔
پاکستان
جرائم
کراچی ، ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی ڈیلرز کیخلاف کارروائی ، 5 ملزمان گرفتار
- by Daily Pakistan
- نومبر 5, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 96 Views
- 1 مہینہ ago