کراچی کے سائٹ ایریا میں پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس نے شدت اختیار کر لی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ 7 فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، فیکٹری میں موجود افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں پلاسٹک کا سامان تیار کیا جاتا ہے۔سی ای او واٹر کارپوریشن صلاح الدین احمد کا کہنا ہے کہ پلاسٹک فیکٹری میں آگ کی اطلاع پر پانی سے بھرے ٹینکرز روانہ کیے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس آتشزدگی کے حوالے سے انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر بریگیڈ حکام سے رابطے میں ہیں۔
پاکستان
کراچی ، پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی
- by Daily Pakistan
- اگست 16, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 156 Views
- 4 مہینے ago