کراچی: پشاور سے کراچی کے کینٹ اسٹیشن آنے والی ٹرین عوام ایکسپریس سے ٹائم ڈیوائس بم برآمد ہوا جسے تین گھنٹے کی طویل کوشش کے بعد ناکارہ بنادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور سے رات نو بجے کے قریب کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچنے والی ٹرین عوام ایکسپریس کی کوچ نمبر پانچ کی سیٹ 71 اور 72 کے نیچے سے صفائی کے دوران ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا، جس کی اطلاع صفائی کرنے والے نے محکمہ ریلوے کے حکام کو دی۔ریلوے انتظامیہ نے مشکوک بیگ کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پلیٹ فارم نمبر دو پر پہنچی اور پھر علاقے کو سیل کردیا۔بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے بیگ کا معائنہ کیا گیا تو اُس میں سے بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ٹائم ڈیوائس کا مجموعی وزن پانچ کلو تھا جس میں دو کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، ڈیوائس کے ساتھ موٹر سائیکل کی بیٹری لگی ہوئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ ائی ڈی بم کو ٹائمر کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا تاہم بروقت اطلاع پر کارروائی کر کے اسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔دوسری جانب محکمہ پولیس نے مذکورہ نشستوں پر بیٹھ کر آنے والے مسافروں کی کھوج لگانے کیلیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔
پاکستان
جرائم
کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، پشاور سے آنے والی ٹرین سے بم برآمد
- by Daily Pakistan
- دسمبر 23, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 766 Views
- 12 مہینے ago