پاکستان

کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی، چیف الیکشن کمشنر

کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا ہے کہ کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق مقدمے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ہمیں درکار دستاویزات فراہم کرے، پنجاب میں تیسری مرتبہ بلدیاتی حلقہ بندی مذاق نہیں ہے، اگر الیکشن کمیشن پرانے قانون پر بلدیاتی انتخابات کرا سکتا ہوا تو آج ہی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ نئے قانون پر بلدیاتی انتخابات کرانے ہیں تو چیف سیکرٹری صاحب ہمیں یقین دہانی کرائیں، کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی، سیکرٹری الیکشن کمیشن آج آپ سپریم کورٹ کو دوبارہ خط لکھیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی نے نیا بل منظور کر لیا ہے، وہ 10 دن میں قانون بن جائے گا، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ کو لگتا ہے کہ انتخابات ای وی ایم پر ہو سکتا ہے؟ آپ جان بوجھ کر ای وی ایم ڈال رہے ہیں کہ مسئلہ بنے، یہ جان بوجھ کر سٹنٹ ہے، آپ کو اپنی سیاسی قیادت کی رہنمائی کرنی چاہیے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہم حکم جاری کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے