خاص خبریں

کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل،ویڈیو وائرل

کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل،ویڈیو وائرل

کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔روسی میڈیا کے مطابق طیارہ گرنےکی امریکا اور کویت کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی تاہم امریکی ایف 15 طیارے کا پائلٹ ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گرتے ہوئے ایف 15 طیارے سے آگ کے شعلے نکلتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایف 15 لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد ایران کی جانب سے کویت سمیت مختلف خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
اپنے بیان میں ایرانی فوج نے کہا کہ کویت میں امریکی فوجی اڈے کو مکمل طور پر ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے