کینیڈا کے شہر برامپٹن میں مندر کے باہر ہونے والی ہنگامہ آرائی کی تفتیش کا عمل شروع ہو گیا۔مقامی پولیس کے مطابق مندر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔پولیس کے مطابق خالصتان کے حامی افراد کی جانب سے ہندوسبھا مندر کے سامنے احتجاج جاری تھا کہ ہنگامہ ہو گیا۔ پولیس نے مندر کے قریب نفری بڑھا دی اور ہنگامے میں ملوث افراد کے بارے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اور اپوزیشن لیڈر پیئر پولیور سمیت متعدد سیاستدانوں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ یاد رہے کہ کینیڈا اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور کینیڈا میں خالصتان کے حامیوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔کینیڈا میں مقیم بھارتی کمیونٹی میں گروپ بندی زوروں پر ہے۔
دنیا
کینیڈا ، مندر کے باہر ہگامہ آرائی ، تحقیقات شروع
- by Daily Pakistan
- نومبر 4, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 108 Views
- 2 مہینے ago