کینیا کی ہائی کورٹ نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی فیملی کو 2 کروڑ 17 لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا۔ کینین ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کا قتل غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔عدالت نے کہا کہ درخواست میں جن حکومتی اداروں کا نام لیا گیا وہ اپنی ذمے داری سے فرار اختیار نہیں کر سکتے۔کینین ہائی کورٹ نے گولی چلانے والے پولیس افسر کے خلاف فوجداری کارروائی کا بھی حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل شناخت میں غلطی کا نتیجہ نہیں تھا۔واضح رہے کہ ارشد شریف کو 23 اکتوبر 2022 کو کینیا میں قتل کیا گیا تھا۔کینیا پولیس کی جانب سے ارشد شریف کی موت کو شناخت کی غلطی قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔
پاکستان
کینیں ہائیکورٹ نے ارشد شریف کا قتل غیر قانونی قرار دیدیا
- by Daily Pakistan
- جولائی 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 412 Views
- 1 سال ago