پاکستان

گندم درآمد ایشو ، معطل افسران کیخلاف تحقیقات کی منظور ی

گندم درآمد ایشو ، معطل افسران کیخلاف تحقیقات کی منظور ی

وزیراعظم شہباز شریف نے زائد گندم کی درآمد میں ملوث 4 معطل افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سیکرٹری تجارت صالح فاروقی کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے۔معطل افسران کے خلاف سول سرونٹس ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت انکوائری کی جائے گی، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسران کو ذمہ دار قرار دے کر معطل کر دیا گیا۔ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اللہ دتہ عابد اور فوڈ سیکیورٹی کمشنر ڈاکٹر وسیم کو معطل کیا گیا تھا۔ویٹ کمشنر اور ڈائریکٹر ڈی پی پی سہیل شہزاد بھی معطل کیے جانے والوں میں شامل تھے۔ذرائع کے مطابق ان افسران کو ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا ذمے دار قرار دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے