وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے خاندانی ذرائع نے ان کے خیبر پختونخوا پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ بشری بی بی بھی موجود ہیں، دونوں محفوظ ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی محفوظ ہیں.اس سے قبل پولیس نے اسلام آباد میں سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے، جناح ایونیو، سیونتھ ایونیو سے مظاہرین درجنوں گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں۔بشری بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے ویڈیو بیان میں دعوی کیا تھا کہ انکی بہن بشری بی بی ڈٹی ہوئی ہین اور اب بھی اسلام آباد ہی میں ہیں۔روہانسی آواز میں مریم ریاض وٹو نے کہا تھا کہ بشری بی بی اپنے شوہر کی رہائی کے لیے جدوجہد کرتی رہیں گی وہ ڈٹی ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ سیکیورٹی ذرائع اور دیگر ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق بشری بی بی کی گاڑی ہری پور کے راستے خیبر پختونخوا حدود میں داخل ہوگئی تاہم سرکاری طور پر ابھی ان کی تصدیق نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق بشری بی بی کی گاڑی پیر سوہاوہ کی جانب مڑ ی، امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ بشری بی بی پیر سوہاوہ سے ہری پور میں داخل ہونے کی کوشش کی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے گارڈز کی گاڑی پولیس روکنے میں کامیاب ہوگئی۔
پاکستان
گنڈاپور کی بشریٰ کے ہمراہ خیبر پختونخوا پہنچنے کی اطلاعات موصول ، ذرائع
- by Daily Pakistan
- نومبر 27, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 43 Views
- 1 مہینہ ago