پاکستان

گورنر سندھ کا رات گئے محرم کے انتظامات کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

گورنر سندھ نے لوکل گورنمنٹ (تیسرے ترمیمی) بل 2023 کی منظوری دیدی

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رات گئے محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔گورنر سندھ رات گئے انچولی میں قائم مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا پہنچے اور معروف عالم دین علامہ عقیل الغروی کی مجلس میں شرکت کی۔اس موقع پر کامران ٹیسوری نے دیگر ذاکرین سے بھی ملاقاتیں کیں اور حکام کو محرم الحرام کے سیکیورٹی اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اس ماہ میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے سب کو اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون انتہائی ناگزیر ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے علمائے کرام، ذاکرین محراب و منبر سے اسلام کے اصل پیغام کو عام کرنے کی بھی درخواست کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے