طلال چودھری نے کہا ہے کہ 9مئی والوں کو سزاں میں تاخیر ہوچکی ہے ہمارا آرمی ایکٹ عالمی قوانین کے مطابق ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ دنیابھرمیں بہت سی سزائیں اپنے اپنے قوانین کیمطابق ہوتی ہیں،کوئی دہشتگردی کرتاہے توانسداد دہشتگردی عدالت فیصلہ کرتی ہے،پی ٹی آئی کواعتراض ہے سزائیں فوجی عدالتوں سے نہیں دوسری عدالتوں سے ہونی چاہئیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی یہ نہیں کہتی کہ9مئی والے بیگناہ ہیں، پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا اپیل کریں گے ،ملزمان کو معاف کیا جائے، پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نے تسلیم کیا کہ ملزمان نے جرم کیا ہے، سویلین کا ملٹری ٹرائل عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک لابسٹ پی ٹی آئی کی فنڈنگ سے چلتے ہیں، پی ٹی آئی کو اپنے ماسٹرمائنڈ کو بچانا ہے جو اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہوا شخص ہے، سزائیں ہوتی رہیں گی، کسی قسم کا این آر او نہیں ملے گا، بات چیت کا یہ مطلب نہیں کہ این آر او دیا جائے،9 مئی والوں کو سزاں میں تاخیر ہوچکی ہے۔
پاکستان
ہمارا آرمی ایکٹ عالمی قوانین کے مطابق ہے: طلال چودھری
- by Daily Pakistan
- دسمبر 24, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 18 Views
- 1 دن ago