اسکواش کے لیجنڈ پلیئر جہانگیر خان نے کہا ہے کہ یہ جنگیں لڑنے کا دور نہیں، پاکستان اور بھارت کو جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔کراچی سے جاری بیان میں جہانگیر خان نے کہا کہ سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کرنا چاہیے، کھیل دوستانہ ماحول میں ہوتا ہے اور لوگوں کو قریب لاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جنگیں لڑنیکا دور نہیں، جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، ویزے اور دیگر مسائل نہیں ہونے چاہئیں۔لیجنڈ اسکواش پلیئر نے مزید کہا کہ اسکواش میں نئے ٹیلنٹ کو ابھی محنت کی ضرورت ہے، جونیئر لیول صرف ابتدا ہوتی ہے، پلیئرز کو اپنا ہدف بڑا رکھنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پلیئرز ایک ایونٹ جیت کر آگے کا نہیں سوچتے، جونیئر کی سطح پر جیت کر بڑا ہدف نہیں بناتے۔
پاکستان
کھیل
یہ جنگیں لڑنے کا دور نہیں، کچھ حاصل نہیں ہوگا، جہانگیر خان
- by Daily Pakistan
- اپریل 28, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 21 Views
- 5 گھنٹے ago