آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے 4 سے 16 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل اس سیریز میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ 4 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔مہمان اسکواڈ 29 اکتوبر کو لاہور پہنچے گا، جہاں وہ چار روز ٹریننگ کے بعد 4، 6 اور 9 نومبر کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گا۔تین میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلی جائے گی ہیڈآف ویمنز کرکٹ پی سی بی تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ رواں سال کراچی میں کامیابی سے سری لنکا کی میزبانی کے بعد وہ اب لاہور میں آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔انہوں نے ویمنز کرکٹ فینز سے درخواست کی ہے کہ وہ یہ میچز دیکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں۔سیریز میں شامل تمام ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز صبح دس بجے شروع ہوں گے۔
پاکستان
کھیل
آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 665 Views
- 3 سال ago