بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 15 July 2026 | پاکستان: 1 صفر 1448

آئندہ 2 سال کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کون سنبھالے گا

Tuesday, 30 July, 2024

ایشین کرکٹ کونسل کی آئندہ 2 سالہ مدت کے لیے پاکستان صدارت سنبھالے گا، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اے سی سی کے آئندہ صدر ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کی آئندہ 2 سالہ مدت کے لیے صدارت پاکستان کے حصے میں آئے گی، اکتوبر نومبر میں ہونے والے اجلاس میں اے سی سی صدارت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی آئندہ 2 سالہ مدت کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے۔ایشین کرکٹ کونسل کا صدر روٹیشن پالیسی پر بنتا ہے، اس وقت اے سی سی کے صدر بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ہیں، جو مدت پوری ہونے پر اے سی سی کی صدارت سے الگ جائیں گے۔گزشتہ سال جے شاہ کو صدارت کی مدت میں ایک سال کی توسیع دی گئی تھی۔اے سی سی کے گزشتہ اجلاس میں آئندہ مدت کی صدارت کے معاملے پر بات ہوئی تھی، اے سی سی کے اکتوبر نومبر میں ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ صدارت کا اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *