پاکستان معیشت و تجارت

آئی ایم ایف کا پاکستان سے جنوری، فروری میں ڈیزل پر لیوی مزید بڑھانے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے جنوری اور فروری میں ڈیزل پر لیوی مزید بڑھانے کا مطالبہ کردیا، فروری تک 20 روپے مزید پیٹرولیم لیوی بڑھائی جائیگی،حکومت کا آئندہ ماہ بھی ڈیزل پر مکمل ریلیف نہ دینے کا فیصلہ ۔ میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ آئی ایم ایف نے جنوری اور فروری میں ڈیزل پر لیوی بڑھانے کا مطالبہ کردیا جس کے بعد حکومت نے آئندہ ماہ بھی ڈیزل پر مکمل ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ماہ میں یعنی فروری 2023 تک 20 روپے مزید پیٹرولیم لیوی بڑھائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی عائد کرنے کا معاہدہ ہے، پٹرولیم پر لیوی بڑھانے سےبھی ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل نہ ہوا تو پھر سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو بڑھایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri