قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔پارلیمنٹ ہاو¿س پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایسے خط لکھ سکتی ہے، یہ ان کا فرض ہے، کوئی سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی، آپ اپنا نتیجہ نکال سکتے ہیں۔قبل ازیں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف قومی اسمبلی پہنچے تو نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا، سردار ایاز صادق، سینیٹر اسحاق ڈار، حمزہ شہباز، عطاء اللہ تارڑ اور رانا مشہود بھی موجود تھے۔
پاکستان
خاص خبریں
آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے ، نواز شریف
- by Daily Pakistan
- فروری 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 364 Views
- 9 مہینے ago