پاکستان خاص خبریں

آرمی چیف کی تقرری:صدر مملکت کی فوری لاہور روانگی متوقع

saddar alvi

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے آرمی چیف کی سمری ارسال کیے جانے کے بعد صدر مملکت عارف علوی کی ہنگامی حالت میں لاہور روانگی متوقع ہے۔نور خان ایئر بیس سے خصوصی طارے کے ذریعے صدر کی روانگی کی پیشگی سکیورٹی اقدامات کرلئے گئے صدرعارف علوی کچھ دیر میں اسلام آباد سے لاہور روانہ ہونگے۔دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر ایوان صدر سیکرٹریٹ کو سمری موصول ہوگئی ہے۔صدر کی منظوری کے بعد آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے