آصف زرداری سے اراکین بلوچستان اسمبلی کی ملاقات ، حکومت سازی پر تبادلہ خیال ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے زرداری ہاو¿س میں ملاقات کی، ملاقات میں بلوچستان میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایم پی اے عبدالمجید بادینی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں تمام اراکین صوبائی اسمبلی نے حکومت سازی میں پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کیا گیا تھا، نئی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں اسپیکر نومنتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیں گے۔
پاکستان
آصف زرداری سے اراکین بلوچستان اسمبلی کی ملاقات ، حکومت سازی پر تبادلہ خیال
- by Daily Pakistan
- فروری 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 468 Views
- 10 مہینے ago