خاص خبریں

اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ بنانا پڑے گا ، شہباز شریف

اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ بنانا پڑے گا ، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے بیروت میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس کے جرائم کا جوابدہ ہونا چاہیے اور غزہ میں نسل کشی بند کرنے پر مجبور ہونا چاہیے۔سلامتی کونسل میں لیڈرشپ فار پیس ڈیبیٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ مسئلہ جموں و کشمیر کے حل نہ ہونے سے خطے کا امن خطرے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ طاقت کے غیر قانونی استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کونسل کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کا مطالبہ کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردی بالخصوص داعش اور فتنہ الخوارج کا خطرہ دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، کونسل کو افغانستان سے دہشت گردی کے خطرے سے موثر انداز میں نمٹنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے