کالم

اسلام ، پاکستان اور ختم نبوت لازم و ملزوم

riaz-chuadary

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جامعہ اشرفیہ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ، ختم نبوت اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہو یا قرآن کریم کی خدمت، وطن عزیز پاکستان کی بقاءکیلئے ضروری ہے۔آج کا دن ختم نبوت کے حوالے سے اور پاکستانی تاریخ کے حوالے سے ایک یادگار دن ہے۔ہمارا ختم نبوت کے حوالے سے کردار کوئی آج کا نہیں بلکہ چودھری ظہور الٰہی شہید سے لے کر آج تک اللہ کریم نے محض اپنے فضل و کرم سے ہمیں عقیدہ ختم نبوت کے دفاع اور تحفظ کی سعادت عطا فرمائی۔ یہ امر قابل ستائش ہے کہ پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر، وزیراعلیٰ آفس، گورنر ہاو¿س اور دیگر اہم سرکاری مقامات کو آیت مبارکہ سے مزین کر دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی عمارت میں خوبصورت انداز سے آیات ختم نبوت جگمگا رہی ہے۔ ہر کتاب اور نصابی کتب میں جہاں جہاں آقا کریم کا نام نامی اسم گرامی آئے گا، وہاں وہاں عقیدہ ختم نبوت کا اظہار اور درود وسلام بھیجنے کا اہتمام ہوگا۔ یہ اہتمام حکمرانوں کے لیے نجات و شفاعت اور آئندہ نسلوں کے ایمان اور عقیدے کے تحفظ کا ذریعہ بنے گا۔ موجودہ حکومت نے ختم نبوت کے حوالے سے کئی قانونی سقم دورکی اور نئی قانون سازی کی جس سے بہت سی اسلام مخالف سرگرمیوں کے سدباب ہوا۔ حکومت نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے میں کامیاب ہوئی جس کی بدولت اب ہماری بچیوں کا مستقبل محفوظ ہے۔ انشاءاللہ آئندہ کسی بچی اور خاندان کے ساتھ دھوکہ نہیں ہوسکے گا۔ اس سے فائدہ یہ ہوا کہ کسی کو کوئی ابہام نہیں رہتا کہ شادی کے بعد بچیاں اور ان کی اولاد کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ سود کا لین دین کرنے والے جب قیامت کے دن اٹھائے جائیں گے تو ان کے چہرے کالے ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے نجی سطح پر سود کا کاروبارکرنے کے حوالے سے بھی قانون سازی کی، اب جو بھی سودی کاروبار میں ملوث پایا جاتا ہے اس کیلئے پانچ سال کی سزا رکھی ہے۔ سود پر انفرادی طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ہر طرح کا سودی لین دین ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ سود کے اوپر جو پیسہ دیا جاتا ہے وہ سختی سے مار پیٹ کر واپس لیتے ہیں، اس پر سزائیں رکھی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اسلام کے حوالے سے ہم نے بہت احسن اقدام کئے ہیں۔ قرآن کریم کے حوالے سے اللہ رب العزت نے بہت سا کام کرنے کی توفیق دی۔ قرآن بورڈ کے قیام سے لے کر قرآن کریم ناظرہ اور ترجمہ کی تعلیم لازمی قرار دلوانے تک اور اس ملک کے ہر تعلیمی ادارے کے دروازے علماء و قراءکیلئے کھلوانے اور بچے بچے کے ہاتھ میں قرآن کریم پکڑوانے کی سعادت بھی الحمدللہ ہمارے حصے میں آئی۔ علماءکرام ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اوران کی ملک وقوم کے لئے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہیں۔ علماءکرام نے ہمیشہ اہم موقعوں پر قوم کی رہنمائی کی ہے۔ہم نے اسمبلی میں قانون بنایا کہ توہین آمیز مواد پر مبنی کوئی کتاب پکڑی جاتی ہے تو اس کو بھی فوری ضبط کیا جاتا ہے اور اس پبلشر پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔چودھری پرویز الہیٰ کے زیر نگرانی پنجاب حکومت سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے پرعزم ہیں۔ متاثرین سیلاب کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑا جائے گا۔ پنجاب حکومت بلوچستان، سندھ اور خیبرپی کے کے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی امداد کےلئے ادویات اور میڈیکل سٹاف بھجوا رہی ہے۔ راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور میانوالی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے اور آبیانہ اور مالیہ معاف کر دیا گیا ہے۔ گھروں، فصلوں اور لائیوسٹاک کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ، فوڈ ہیمپرز اور دیگر ضروری سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں پر وزیر اعلیٰ نے کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمورسے ملاقات میں بتایا کہ سیلاب سے بہت تباہی ہوئی ہے تا ہم پنجاب حکومت متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد خوش آئند ہے۔ برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنرسے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، برطانیہ اور پنجاب حکومت کے درمیان تعلیم، صحت، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب حکومت اور برطانیہ کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے برطانیہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے تعلیم، صحت، امن وامان اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری کیلئے برطانوی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri