خاص خبریں

اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 24ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 24ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر میں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تقریب میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ آصف زرداری، نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی تقریب میں شرکت کی جبکہ مختلف ممالک کے سفیر بھی حلف برداری کا حصہ تھے۔ – لینے کی تقریب

صدر مملکت عارف علوی نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی حلف برداری کے بعد وزیر اعظم ہاؤس میں انہیں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعظم آفس کے عملے سے تعارف کرایا گیا، اس دوران وزیراعظم نے عملے سے مصافحہ کیا۔

اس کے علاوہ نگراں وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے والے انور حق کاکڑ بھی شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں شہباز شریف 201 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے جب کہ ان کے مدمقابل امیدوار عمر ایوب خان کو 92 ووٹ ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri