دلچسپ اور عجیب

اسلام آباد میں پاک ایران تجارتی نمائیش کامیابی سے جاری پہلے روز ہزاروں شہریوں نے وزٹ کیا

اسلام آباد ایرانی سفارت خانے کے تعاون سے پاک ایران تجارتی نمائیش کامیابی سے جاری ہے آج نمائیش کا دوسرا دن ہے پہلے روز بارش کے باوجود ہزاروں شہریوں نے اس نمائیش کو وزٹ کیا اور برادر اسلامی ملک اسلامی جمھوریہ ایران میں بننے والی مصنوعات کو دیکھا اور اس میں دلچسپی کا اظہار کیا پاکستان ایران تجارتی نمائش دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹیرکو قریب لانے

اسلام آباد ایرانی سفارت خانے کے تعاون سے پاک ایران تجارتی نمائیش کامیابی سے جاری ہے آج نمائیش کا دوسرا دن ہے پہلے روز بارش کے باوجود ہزاروں شہریوں نے اس نمائیش کو وزٹ کیا اور برادر اسلامی ملک اسلامی جمھوریہ ایران میں بننے والی مصنوعات کو دیکھا اور اس میں دلچسپی کا اظہار کیا پاکستان ایران تجارتی نمائش دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹیرکو قریب لانے اور باہمی سرمایا کاری کےفروغ میں معاون ثابت ہوگی ۔پاکستان ایران تجارتی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے سپیکرز نے کہا کہ پاکستان اورایران اہم Geo strategic position پر واقع ہیں جس علاقائی تجارت کافروغ اورخطہ کے ممالک کو geo economic goals حاصل کرنے میں آسانی ہوگی.پاکستان ایران تین روزہ تجارتی نمائش 26 اگست تک اسلام آباد میں میں منعقد ہو جس کا مقصدباہمی تجارت وسرمایاکاری کے لئے دونوں ممالک میں تعاون کو بڑھانا ہے مزکورہ تجارتی نمائش ایران کی اسلام آباد میں قائم ایمبیسی کے زیراہتمام Iran National Innovation fund اور Ministry of Labour and Social welfare Iran کے تعاون سے منعقد ہوئی.اس موقع پرپاکستان ایران تجارتی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سفیر Syed Mohammad Ali Hosseini نے کہا کہ پاکستان ایران تجارتی نمائش کا مقصد دونوں ممالک میں تجارتی , صنعتی و سرمایاکاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں اس طرح کی تجارتی وصنعتی نمائش اور کانفرنس دونوں ممالک کی بزنس کمیونیٹیز کوقریب لانے میں مدد گار ثابت ہونگی ۔ایران کے سفیر نے کہا ایران سے 33 ایرانین کمپنیز اس تین روزہ نمائش میں شرکت کررہی ہیں ,جس میں سے 11 Knowledge based کمپنیز شامل ہیں جو کے سائنس وٹیکنالوجی اور innovation پرکام کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ نمائش میں ایران کی جانب سے مختلف شعبوں بشمول Information Technology , Telecom, Dairy and food Industru , Kitchen wares , Technology , Carpet اور Science and tecjnolgy companies شرکت کررہی ہیں .انہوں نے کہا کپڑا, دستکاری , زیورات اور دوسرے کئی شعبوں سے پاکستان کی بھی مختلف کمپنیز نمائش میں شرکت کررہی ہیں .انہوں نے کہا کہ حال ہی میں دونوں ممالک میں باہمی تجارت کے فروغ کے لئے پاکستان وایران میں بات چیت ہوئی ہے.جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانا ہے جس سے کئی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھے گا .انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان چار مختلف شعبوں میں معاہدات پر دستخط بھی ہوئے.دریں اثناء سینیٹ فار ڈیموکریسی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات اقتصادی، تجارتی اور سفارتی حوالے سے نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران عالمی طاقتوں کے دوہرے معیار کا شکار ہیں اور دونوں ممالک اپنے بہترین تعلقات میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ مشاہد حسین نے کہا کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر بھی کام مکمل ہو جائے گا. جس سے دونوں ممالک میں توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا اور پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کا علاقائی تجارت اور اقتصادی انضمام میں بہت اہم کردار ہے جس سے علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا۔سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ اس نمائش کے انعقاد سے دونوں ممالک میں گہرے تجارتی و معاشی روابط پیدا ہونگے اور اس کے علاقائی تجارت پربہت اہم اثرات برآمد ہونگے.اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے Minister for Corporative , Labour and Social Welfare مہدی مسکانی نے کہا کہ پاکستان ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے بعد منعقد ہونے والی یہ پہلی تقریب ہے .انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران سے 33 کمپنیز اس نمائش میں شرکت کرہی ہیں .انہوں نے کہا کہ دونوں اقوام کی خوشحالی کے لئے دونوں ممالک کو اقتصادی وتجارتی لحاظ سے ایک دوسرے کے قرہب آنا ہوگا انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں معاشی و تجارتی شعبوں میں وسیع ترامکانات موجود ہیں.اس موقع پر ایران کی سائنس فاؤنڈیشن کے وزیر پروفیسر سیدمحمد طیبی نے کہا کہ ایران , پاکستان وترکی اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی ہیں اور جس میں دس ممالک شامل ہیں .انہوں نے کہا کہ علاقائی معاشی وتجارتی تعاون اور سائنس وٹیکنالوجی ترقی کی بنیاد ہونے چاہہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri