پاکستان

اعتزاز احسن کا عمران خان کی عیادت کیلئے جانے کا فیصلہ

اعتزاز احسن کا عمران خان کی عیادت کیلئے جانے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنماء اعتزاز احسن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی عیادت کیلئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کا بہت افسوس ہے، اس کی مذمت کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ہمسائے کے طور پر عمران خان کی عیادت کیلئے جاؤں گا۔
اعتزاز احسن نے بیان کیا ہے کہ ملزم کے اقبالی بیان کے ذریعے مذہبی بیانیہ دینے کی کوشش کی گئی، ملزم کو مذہبی جنونی کہا گیا، مذہبی بیانیے کی بنیاد پر کوئی پارٹی سیاست نہیں کر سکے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پر حملہ آور ایک طوطا ہے، 15منٹ میں طوطے کی طرح بولنا شروع ہوگیا۔
یاد رہے کہ عمران خان کو آج شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے