بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.3°C
Sunday, 19 July 2026 | پاکستان: 5 صفر 1448

الیکشن فنڈز بل مسترد کرنیکی سفارشات سینیٹ سے منظور

Wednesday, 19 April, 2023

اسلام آباد: سینیٹ نے انتخابات کے لئے فنڈز فراہمی کا بل مسترد کرنے کی سفارشات منظور کرلیں۔قائمہ کمیٹی خزانہ نے انتخابات فنڈز سے متعلق بل مسترد کرنے سفارشات ایوان میں پیش کیں۔ ایوان نے سفارشات کو کثرات رائے سے منظور کرلیا۔سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارشات قومی اسمبلی کو بھجوائی جائیں گی۔ قومی اسمبلی پہلے ہی انتخابات کے فنڈز کی فراہمی سے متعلق منی بل مسترد کرچکی ہے۔واضح رہے کہ پیر کو قائمہ کمیٹی خزانہ نے انتخابات کے لیے 21ارب روپے کی منظوری نہیں تھی بلکہ اسٹیٹ بینک کو انتخابات فنڈز کا معاملہ کابینہ کو بھجوانے کی ہدایت کردی تھی، وفاقی کابینہ نے سمری قومی اسمبلی کو ریفر کر دی تھی۔قومی اسمبلی نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق 21 ارب روپے جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے ضمنی گرانٹ کی تحریک مسترد کر دی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *