خاص خبریں

الیکشن میں تاخیر کی گئی تو اگلا قدم اٹھائیں گے،عمران خان

imran khan

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے عوامی نظریے پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے اگر شفاف انتخابات کے معاملے کو لٹکایا گیا تو اگلا قدم اٹھائیں گے۔لاہور میں نوجوان صحافیوں،سوشل میڈیا انفلوانسرز اور یوٹیوبرز کے وفد سے ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف نے ملکی سیاسی صورتحال،میڈیا واظہار پر پابندیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ ملک میں سماجی میڈیا کارکنان کیخلاف انتقامی کارروائیوں اور حکومتی سرپرستی میں افواہ سازی اور الزام ودشنام کی مہم کے مختلف پہلوؤں اور ملک میں معاشی وسیاسی استحکام کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔عمران خان نے کہا کہ گزشتہ8ماہ کے دوران قوم نے ریاست کو پستی میں جاتے دیکھا،قوم تاریخ دستورو قانون کی پامالی اور سیاسی اقداروانسانی حقوق کی خلاف و رزیوں کے ایسے مظاہرے کی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قوم کی حقیقی آزادی کیلئے کھڑا ہوا،عوام میرے ساتھ ملکر آمرانہ بندوبست سے نبرد آزما ہیں،صاف شفاف انتخابات کا انعقاد التواء میں ڈال کر بے چہرہ بندوست مزید کھینچنے کی کوشش کی تو اقدام کریں گے۔غلامی سے نجات،حقیقی آزادی کا حصول بنیادی اہداف ہیں،جن قر قطعاً کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے پتلی تماشے پر وقت اور وسائل ضائع کرنے کی جابے رئاست ووٹ کی پرچی سے قوم کو اپنے مستقبل کے انتخاب کا موقع دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri