خاص خبریں

الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی33نشستوں پر16مارچ کو ضمنی انتخابات کا اعلان

الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی33نشستوں پر16مارچ کو ضمنی انتخابات کا اعلان

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان قومی اسمبلی کی33نشستوں پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،کراچی،ملتان سمیت قومی اسمبلی کی33نشستوں پرضمنی الیکشن 16مارچ کو ہوگا۔امیدوار کاغذات نامزدگی 6سے8فروری تک جمع کراسکیں گے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9فروری کو ہوگی۔الیکشن کمیشن33حلقوں میں امیدوار کو انتخابی نشانات23فروری کو جاری کرے گا۔ان33نشستوں میں سے کراچی کے9راولپنڈی کے5،اسلام آباد کے3،ا ور ملتان کے دو دو جبکہ کوئٹہ،جہلم بھکر ا ور ڈی جی خان کا ایک ایک جبکہ خیبرپختونخوا کے8حلقے شامل ہیں۔واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ان33حلقوں سے منتخب ہونے وا لے پی ٹی آئی ا رکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس کے نتیجے میں نشستیں خالی ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri