واشنگٹن: امریکی حکام نے دیوالیہ ہونیوالے سلیکون ویلی کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد بینک کو بند کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ڈیپازیٹرز کی جانب سے اپنی رقم نکلوانے کے جلد بازی میں پیدا ہونیوالی صورتحال کو نظر میں رکھتے ہوئے بیمہ یافتہ ڈیپازیٹرز کے تحفظ کے پیش نظر بینک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد بینک کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ امریکی فیڈرل ڈیپازٹ انشورشن کا رپوریشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے بینک کے پاس موجود تقریباً 175 ارب ڈالر ز کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے بینک کے دفاتر پیر تک کھول دیئے جائینگے۔ اور بیمہ ڈیپازیٹ رکھنے والے صارفین اپنی رقوم تک دوبارہ رسائی حاصل سکیں گے۔
دنیا
امریکہ،دیوالیہ ہونیوالے سلیکون ویلی بینک کو بند کردیاگیا
- by Daily Pakistan
- مارچ 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 70 Views
- 2 ہفتے ago