معیشت و تجارت

انٹر بینک: ڈالر 280 روپے 90 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک: ڈالر 280 روپے 90 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 13 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔بازار حصص کا 100 انڈیکس 458 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 17 ہزار 972 پر آگیا۔علاوہ ازیں گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں 5900 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے ہو گئی تھی۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 5059 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے