صدر چیمبر آف کامرس سیف الرحمن نے کہا ہے کہ انگور اڈہ بارڈر کے 2 کسٹمز افسران بازیاب ہو گئے ہیں۔ایک بیان میں سیف الرحمن نے کہا کہ بازیاب افسران میں سپرنٹنڈنٹ کسٹمز نثار عباسی اور انسپکٹر خوش حال شامل ہیں۔صدر چیمبر آف کامرس نے کہا کہ دونوں افسران کو 13 فروری کو اغوا کیا گیا تھا، دونوں افسران کی رہائی میں تاجروں نے کلیدی کردار ادا کیا۔
پاکستان
انگور اڈہ بارڈر سے 2 کسٹمز افسران بازیاب
- by Daily Pakistan
- جون 1, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 106 Views
- 2 ہفتے ago