خاص خبریں

ایاز صادق ایک بارپھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ، عہدے کا حلف اُٹھالیا

ایاز صادق ایک بارپھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ، عہدے کا حلف اُٹھالیا

ایاز صادق ایک بارپھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ، عہدے کا حلف اُٹھالیا۔تفصیلات کے مطابق سردار ایاز صادق ایک بار پھر سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے اجلاس راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت جاری ہے۔راجہ پرویز اشرف نے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد بتایا کہ سردار ایاز صادق 199 ووٹ لے کر سپیکر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کئے۔بعد ازاں راجہ پرویز اشرف نے ایاز صادق سے قومی اسمبلی کے 23ویں سپیکر کی حیثیت سے حلف لیا۔سپیکر منتخب ہونے کے بعد ایاز صادق ملک عامر ڈوگر کی نشست پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا، ایاز صادق نے حامد رضا اور عمر ایوب خان سے بھی مصافحہ کیا جب کہ یوسف رضا گیلانی نے پرجوش انداز میں گلے مل کر ایاز صادق کو مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri