کالم
ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کی تعمیر، خوش آئند اقدام
- by Daily Pakistan
- اگست 7, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 569 Views
- 2 سال ago
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے بارے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی دفعہ عوام کی ضرورت اورسہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور کے ترقیاتی منصوبے تشکیل دیئے جا رہے ہیں۔ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے سلسلے میں عوامی نمائندوں کی مشاورت کو ترجیح دی جاتی ہے۔عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہی ثمرات میں ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ بھی ہے جس کی تعمیر سے شہر کی دوسری سڑکوں پر ٹریفک کا دباو¿ کم ہوگا۔یہ منصوبہ مین بلیوارڈ گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو تک تعمیر کیاجائے گا جس کی وجہ سے شہر کی اہم سڑکوں پر اور موٹروے کی طرف جانے والی ٹریفک روانی میں بہتری آئے گی ۔ یہ منصوبہ سینٹرل سٹی کو موٹروے سے ملائے گا ۔ منصوبے کی کل لمبائی 10.5کلومیٹر ہے ۔ روزانہ 73ہزار سے زائد گاڑیوں کو سہولت میسر آئے گی۔یہ منصوبہ15ماہ میں مکمل ہوگا۔وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ منصوبے کے متعلق ماحولیاتی آلودگی کی رپورٹ جاری ہو چکی ہے۔ منصوبے سے سموگ اور آلودگی میں کمی واقع ہوگی۔ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔منصوبے پر خرچ ہونے والی رقم دس سے 13سال میں ٹال ٹیکس کی مد میں پوری ہو جائے گی۔منصوبے میں شامل چار چار لینز پر مشتمل ڈیول کیرج 61بلین لاگت آئے گی۔منصوبے میں شامل تین تین لینز پر مشتمل ڈیول کیرج پر 53بلین روپے لاگت آئے گی۔اس منصوبے سے 20سال میں ٹال ٹیکس کی مد میں 120بلین روپے حاصل ہوں گے۔ ایک سے دوسری جگہ جانے کےلئے کم از کم 20کلومیٹر کا فاصلہ کم ہوگا ۔ شہریوں کو آنے جانے میں تیس منٹ کی بچت ہوگی۔ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے پرآنے والی لاگت کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ،پبلک فنڈنگ،کمرشل لون اور دیگر ذرائع زیر غور ہیں۔شاہدرہ موڑ فلائی اوور سے روزانہ تقریبا 3 لاکھ گاڑی مالکان مستفید ہوں گے اوررنگ روڈ، کوٹ عبدالمالک، شیخو پورہ، گوجرانوالہ جی ٹی روڈ اور ملحقہ علاقو ں کی ٹریفک کے بہاو¿ میں روانی آئے گی۔ منصوبے سے گلبرگ، کینال روڈ،فیروز پورروڈ،ملتان روڈ،سمن آباد،گلشن راوی، بند روڈ، ظفر علی روڈ،جیل روڈ، مال روڈ، اچھرہ، ٹولنٹن مارکیٹ، عابد مارکیٹ، شادمان مارکیٹ،سروسز ہسپتال،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی،لاہور کالج، کنیرڈ کالج،ہوم اکنامکس کالج، ایل او ایس، ریسکیو1122 سمیت بہت سے علاقے مستفید ہوں گے ۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی سربراہی میں، صوبے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگیا ہے۔ در حقیقت، صوبہ پنجاب وزیر اعظم عمران خان کے نئے پاکستان کے وژن کی بنیاد بن گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے نہ صرف صوبے کی معاشی حالت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی بلکہ لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جرائتمنداور محنتی قیادت میں فلاح و ترقی کے ایسے تاریخ ساز اقدامات کیے جن کی مثال ملنا نامحال ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے عملی اقدمات سے ثابت کیا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہر طبقہ کا سوچا اور ان کی تعمیر و ترقی کے لئے عملی اقدامات کیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سگیاں روڈو شرقپور روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ ترقی کے سفر میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مخالفین صرف تخریب کاری کی سیاست کر رہے ہیں۔ہمارے مخالفین کو صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی اچھی نہیں لگتی۔ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈویلپمنٹ پروگرام کو روکنے کیلئے منفی سیاست کی جا رہی ہے۔ہم منفی سیاست کرتے ہیں نہ یقین رکھتے ہیں۔ہم نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے اور عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب آگے بڑھتا جائے گا۔عوام کی خدمت کی ذمہ داری ہر صورت نبھائیں گے۔ سابق حکومت نے ورثے میں لاوارث منصوبے اور 56 ارب روپے کے ڈس آنر چیک چھوڑے ۔ سابق حکومت سے زیادہ ڈویلپمنٹ کام اب ہو رہے ہیں۔ تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ ہماری حکومت نے دیا ہے۔ سابق حکومت نے لاہور پر کم اور چندعلاقوں پر زیادہ خرچ کیا۔آج ہر شہر اور علاقے کے ساتھ انصاف کیا جا رہا ہے ۔ ہمارے دور میں کسی شہر یا علاقے سے ناانصافی نہ ہوئی ہے اور نہ ہوگی۔عوام کو اچھی طرز حکمرانی فراہم کرنا اور سہولتیں فراہم کرنا میرا مشن ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ہر ضلع میں ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے اور میں خود ہر ضلع میں جا کر ترقیاتی منصوبو ں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیتا ہوں۔ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ پورے پنجاب میں جہاں جائیں گے ترقی کی آواز آئے گی۔ پی ٹی آئی انصاف کیلئے برسراقتدار آئی اور گڈگورننس ہمارا نصب العین ہے۔ لاہور کو بین الاقوامی معیار کا شہر بنائیں گے۔اس حقیقت سے انکار نہیں کہ پنجاب ترقی کے لحاظ سے تمام صوبوں میں سرفہرست ہے۔ پنجاب کاکوئی شہراورقصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ پنجاب میں گزشتہ 3 برس کے دوران جتنے ترقیاتی کام ہوئے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔
]]>